ری نیو ایبل انرجی پالیسی اِن پاکستان

وزارت بجلی و پانی، اے ای ڈی بی، نیپرا، واپڈا، این ٹی ڈی سی پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد کروانے کی نگرانی کرتی ہے۔ اے ای ڈی بی نطور معاون کام کرتی ہے جبکہ نیپرا پراجیکٹ کے ٹیرف کا تعین کرتی ہے۔ درخواستوں سمیت دیگر معلومات نیپرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

شارٹ ٹرم پالیسی
پالیسی کے اہم نکات
• ابتدائی طور پر زمین کے حصول کے لیے اے ای ڈی بی سے مدد حاصل کی گئی
• ونڈ رسک کی ذمہ داری پاور پرچیزر نے لی
• بجلی کی لازمی خریداری کی ضمانت دی گئی
• 15 سے 18 فیصد ریٹرن آن ایکوٹی کی ضمانت دی گئی
• اضافی مالی فوائد اور ٹیکس میں کمی فراہم کی گئی جن میں سازوسامان پر زیرو ایمپورٹ ڈیوٹی، انکم ٹیکس فری رجیم، زر مبادلہ کی شرح, لیبور اور کیبور کے ریٹس کا اتار چڑھاوٴ شامل ہیں
• نیٹ میٹرینگ اور الیکٹرک سٹی ویلنگ کی وجہ سے شارٹ ٹرم پالیسی سے اہم نکات میڈیم ٹرم پالیسی میں شامل کیے گئے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کے بعد حکومت سے پالیسی کی منظوری لی گئی۔ پالیسی کی دستاویز دیکھی جا سکتی ہے۔