ٹرائیکون بوسٹن کنسلٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ

تین پچاس میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹس

 

:پاکستان میں ہوا کے وسائل

Tricon Consulting-Wind resources in pakistan

ٹرائیکون بوسٹن کنسلٹنگ لمیٹڈ (ٹی بی سی ایل) کو ایک خاص مقصد کے لیے سفائیر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے سپانسر کیا۔ اس منصوبہ کے تحت صوبہ سندھ میں تین پچاس میگاواٹ کے ونڈ فارم بطور آزاد بجلی گھر لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کے حصول کے لیےٹی بی سی ایل پہلے ہی حکومت سندھ سے جھمپیر کے علاقے میں تین ہزار آٹھ سو باون ایکڑ زمین لیز پر خرید چکی ہے۔ اس سائٹ کا بغور تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ کیا گیا جس کی منظوری اے ای ڈی بی کے ماہرین سے لی گئی۔ ہائیڈرو چائنہ اور جنرل الیکٹرک کو بولی کے عمل کے بعد ای پی سی اور او اینڈ ایم کنٹریکٹس دیئے گے۔
محل وقوع
یہ منصوبہ جھمپیر کے علاقہ میں تنصیب کیا گیا ہے۔ جو صوبہ سندھ کے تحصیل ٹھٹہ میں واقع ہے۔ یہ سائٹ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں ساحل سے تقریباً پچانوے(۹۵)کلو میٹر دور حیدرآباد اور کراچی کے درمیان واقع ہے۔ یہ ایک نیم ریگستانی علاقہ ہے جو کاشتکاری کے لیے موٴثر نہیں ہے۔ سفائیر نے اپنے عہد کے مطابق ٹی بی سی ایل کے زریعے اس سائٹ کا قبضہ حاصل کیا۔ حکومت سندھ کے ساتھ ایک لیز کامعاہدہ طے پایا۔ سائٹ کا کل رقبہ تین ہزار آٹھ سو باون ایکڑ ہے۔ سائٹ کا مختلف پہلووٴں سے مکمل تجزیہ کیا گیا۔ جس کے بعد ونڈ ماسٹس کو نصب کر دیا گیا ہے اور ونڈ یعنی کہ ہوا کے متعلق ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پروجیکٹ سٹیٹس
پراجیکٹ نے اپنی مالیاتی قابلیت (فایننشال کلوز) ۱۰ مئی ۲۰۱۷ کو مکمل کی۔ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ائی ایف سی، اے ڈی بی، ائی ایس ڈی بی اور ڈی ای جی جرمنی مالی مدد مہیا کی۔ ستمبر ۲۰۱۸ تک کاروباری آپریشنز کے حصول کے لیے سائٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔